اُردو پوائنٹ پاکستان ملتانملتان کی خبریںحکومت قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی،سلطانہ شاہین

حکومت قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی،سلطانہ شاہین

ملتان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ حکومت قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ممبر سٹی میونسل کارپوریشن فہمید ہ چوہان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میںخطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر آپا نسرین ،سعید انصاری ، عامر سعید انصاری ، رانا شاہد الحسن ودیگربھی موجود تھے۔

(خبر جاری ہے)

سلطانہ شاہین نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان عدالت عظمیٰ میں پیش ہو چکا ہے اب عدلیہ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اقتدار کے لئے منفی سیاست کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست کر رہی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ملتان شہر کی مزید خبریں