قومی بلائنڈ بیس بال چمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

26 سے 28 تک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا جس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والا کوچ تربیت دیں گے، رپورٹ

پیر 25 مارچ 2019 15:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی بلائنڈ بیس بال چمپئن شپ کل سے ملتان شروع ہو گی۔ پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق چمپئن شپ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 26 سے 28 تک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا جس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والا کوچ تربیت دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل کامران انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں