مریدکے، تیز رفتار مسافر ویگن ڈیوائڈر کے ساتھ ٹکرا کر دوسری دیوار سے ٹکر ا نے سے چار خواتین اور دو بچوں سمیت دس افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 22:52

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن ڈیوائڈر کے ساتھ ٹکرا کر دوسری دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار خواتین اور دو بچوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافر ویگن گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سک او ر گاڑی سڑک کی درمیانی ڈیوائڈر سے ٹکرا کر دوسری دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار چار خواتین اور دو بچوں سمیت دس مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جا تی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں