مریدکے : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیر(ر) راحت امان اللہ سمیت متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

بدھ 3 جون 2020 22:40

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) مریدکے اور گردو نواح میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیر(ر) راحت امان اللہ سمیت متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ تحصیل بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا جس پر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں۔ رکن قومی اسمبلی سمیت دیگر شخصیات گھروں میں قرنطینہ ہو گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گورنمنٹ العزیز ہسپتال ننگل ساہداں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر حسین، معروف مقامی تاجر ذو الفقا ر علی کھرل سمیت نصف درجن افرادکی وفات کے بعد قومی اسمبلی حلقہ این ای119سے پی ٹی آئی کے ایم این اے بریگیڈیر(ر) راحت امان اللہ بھٹی، ان کے صاحبزادے عمر سکندر بھٹی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مریدکے ڈاکٹر یونس، میونسپل کارپوریشن مریدکے کے ملازمین میاں طارق سعید، رانا افضل کے علاوہ بنک الحبیب مریدکے برانچ کے چند اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جس پر بنک برانچ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت تحصیل مریدکے کے سربراہ ڈاکٹر فہد وحید کی سربراہی میں محکمہ صحت نے ذیادہ سے ذیادہ افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں اور شہریوں کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک سمیت سوشل ڈسٹنس جیسے حفاظتی اقدامات اختیار کریں

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں