لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر نئے کپڑے خرید کر نہ دینے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خود پر تیل چھڑ کر آگ لگا لی

ریسکیو 1122ٹیم نے خاتون کو ابتدائی طبی امدا دکے بعد شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا

ہفتہ 15 مئی 2021 19:50

لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر نئے کپڑے خرید کر نہ دینے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خود پر تیل چھڑ کر آگ لگا لی
مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر نئے کپڑے خرید کر نہ دینے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خود پر تیل چھڑ کر آگ لگا لی۔ ریسکیو 1122ٹیم نے ابتدائی طبی امدا دکے بعد شدید زخمی حالت میں میوہسپتال لاہور منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ چک نمبر44کا محنت کش راشد محنت مزدوری کرتا تھا مگر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث اسی مزدوری نہ مل سکی جس وجہ سے وہ اپنی بیوی رخسانہ کو عید پر نئے کپڑے نہ لے کر دے سکا۔

اسی رنجش میں دونوںمیاں بیوی کے درمیان عید کے روز جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر رخسانہ نے خود پر تیل چھڑ کرآ گ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ ریسکیو1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو میوہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں