مریدکے‘پولیس نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتے محنت کش بہن بھائی کے مکان پر قبضہ کرلیا

بدھ 9 جون 2021 17:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) صدر پولیس نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتے محنت کش بہن بھائی کے مکان پر قبضہ کرلیا ،گھر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے سیکڑوں شہریوں کا مختلف احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ کی مزدور بستی منوں آباد میں سیکڑوں افراد نے تھانہ صدر مریدکے پولیس کیخلاف مختلف احتجاجی و مزمتی نعروں پر مبنی پلے کارڈ اور فلیکسز پکڑ کر احتجاج کیا اور پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف نعرہ بازی کی ۔

اس موقع پر غریب محنت کش خاتون شمیم اختر اور اسکے بھائی عباس علی نے میڈیا کو بتایا وہ چالیس سال سے چار مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور اسکی مالکانہ رجسٹری بھی موجود ہے انکا الیاس اور امتیاز نامی مبینہ قبضہ گروپ سے تنازعہ چل رہا ہے جو ان سے مکان ہتھیانہ چاہتے ہیں ،اس سلسلہ میں انہوں نے عدالت کا حکم امتناعی بھی حاصل کررکھا ہے جسکی کاپی پولیس کو بھی دی ہوئی ہے وہ اپنی چھوٹی بہن کے گھر ضروری کام سے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

مریدکے صدر پولیس کے تین اہلکاروں کی سربراہی میں قبضہ گروپ کے ارکان انکے گھر آئے اور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالت کے چھ تولہ طلائی زیورات دو لاکھ بیس ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر قبضہ کرلیا ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں