اسسٹنٹ کمشنر مرید کی قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی ، دو کروڑ مالیت کی زرعی اراضی واگزار ،مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

پیر 6 ستمبر 2021 23:12

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے اظہار الحق باجوہ نے قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو کروڑ روپے مالیت کی زرعی اراضی واگزار کروا کر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر اظہا ر الحق باجوہ نے تحصیلدار سید اکمل حسین کے ہمراہ نواحی علاقہ ہردو لدھیکے میں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ایکٹر،4کنال اور17مرلے قیمتی زرعی اراضی واگزار کروا کر ملزمان کے خلا ف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

واگزار کرائی جانے والی زمین کی مالیت دو کروڑ روپے کے قریب بیان کی جاتی ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و اسسٹنٹ کمشنر اظہا رالحق باجوہ کے مطابق حکومت کی ہدائت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ گراں فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کے دوران متعدد گراں فروشوں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں