مریدکے ،سود کے پیسے ادا نہ کرنے پرنوجوان نے خودکشی کرلی

جمعرات 7 مارچ 2024 21:05

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) سود کے دلدل میں پھنسے نوجوان نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے نارنگ کے رہائشی نوجوان نے سودا کے پیسے ادا نہ کرسکنے کے باعث سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے نوجوان کی شناخت صبور کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب مریدکے کے محلہ شیخاں میں ڈاکو شہری سے 3لاکھ 70ہزار چھین کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق موبائل پیسہ شاپ کے مالک منظور لوڈ کیش کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گھیر لیا، ڈاکو 3لاکھ سے زائد رقم لیکر با آسانی فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں