پہلی ملالہ یوسفزئی ویمن انڈر21کرکٹ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کے آخر ی روز ایبٹ آباد نے بہاولپورہ جبکہ حیدر آباد نے کوئٹہ کو شکست دے کراپنے پہلے پہلے میچ جیت لیے،

آج بدھ کے روز فائنل راوٴنڈ میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم سیالکوٹ جبکہ لاہور کی ٹیم ملتان کے ساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ سے پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں نے فائنل راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کیا

منگل 9 دسمبر 2014 18:49

مریدکے(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پہلی ملالہ یوسفزئی ویمن انڈر21کرکٹ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کے آخر ی روز ایبٹ آباد نے بہاولپورہ جبکہ حیدر آباد نے کوئٹہ کو شکست دے کراپنے پہلے پہلے میچ جیت لیے۔ فائنل راوٴنڈ کا آغاز آج اسلام آبادکا سیالکوٹ اور لاہور کا مقابلہ ملتان کے میچوں سے ہو گا۔ لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں جاری خواتین جونیئر چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ20اوورو ں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے۔

کپتان سعدیہ نے30، مہناز بی بی29اور بیشن جاوید21رنز بنا کر نمائیاں رہیں۔ بہاولپور کی طرف سے حمیرہ خان نے19رنز کے عوض چاروں کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں بہاولپور کی ٹیم مقررہ20اووروں میں7وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

نورینہ مبین21، حمیرہ خان16، زاہدہ غنی اور صبا ء خورشید نے14،14رنز بنا کر نمائیاں بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ابیٹ آباد کی طرف سے نادرا نے چار جبکہ سعدیہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

نادار اور حمیرہ خان کو مشترکہ طورپر ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں حیدر آباد نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں56رنز بنا سکی جسے حیدر آباد کی ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پورا کر لیا۔ ان میچوں میں سجادالحسن اور اظہر حسین نے آفیشل سکورر، رفعت مصطفی ، شکیلہ رفیق، عافیہ امین اورحمیر فرح نے امپائرنگ جبکہ علیم موسی اور سہیل خاں نے میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیئے۔ آج بدھ کے روز فائنل راوٴنڈ میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم سیالکوٹ جبکہ لاہور کی ٹیم ملتان کے ساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ سے پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں نے فائنل راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں