سیاحتی مقامات کو بھی کھولا جائے،ورنہ ہم لوگ ڈیڑھ سال معاشی طور پر پیچھے چلیں جائیں گے، ہوٹل ایسوسی ایشن مری

بدھ 20 مئی 2020 16:52

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) جنرل سیکریٹری ہوٹل ایسوسی ایشن مری (رجسٹرڈ) راجہ یاسر ریاست عباسی نے مری میں لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر ہوٹل انڈسٹری اور عام آدمی کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب کو اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاحتی مقامات کو بھی کھولا جائے ہم ہر ہوٹل میں واک تھرو سینیٹائرز گیٹ کے ساتھ آنے والے مہمانوں کی مکمل سفری ہسٹری بھی لیں گے اور ہر استقبالیہ میں سینیٹائیزر ماسک کے ساتھ جو بھی ایس او پیز ہمیں انتظامیہ دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جون اور جولائی میں مری میں ہوٹل انڈسٹری کا کاروبار ہوتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو ہم لوگ ڈیڑھ سال معاشی طور پر پیچھے چلیں جائیں گے اور معاشی بدحالی کا شکار ہو جائیں گے۔ ساتھ ہوٹل سے وابستہ لاکھوں لوگ متاثر ہو جائیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں