مری، لارنس کالج گھوڑاگلی مری میں آرٹ کسٹرا گینزاتقریب کااہتمام

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:46

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) لارنس کالج گھوڑاگلی مری میں ہرسال کی طرح اس سال بھی آرٹ کسٹرا گینزاتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں مری ،راولپنڈی اورایبٹ آباد کے پندرہ اسکولوں کالجوں نے حصہ لیا اس مرتبہ ہمدردی کے عنوان سے تمام سرگرمیوں کو ترتیب دیا گیا تھا جن میں اردو اور انگریزی تقاریر ی مقابلے،،خطاطی،پوسٹر میکنگ ،ڈانس فار ٹیچرز اور گلوکاری کے مقابلے ہوئے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر پریذیٹینشن کانونٹ سکول مری نے پہلی پوزیشن حاصل کی تقریب میں بڑی تعداد میں اساتذہ اکرام ،طلباء وطالبات اوروالدین نے شرکت کی اورلارنس کالج کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،تقریب کے مہمانان بریگیڈئیر(ر) مجاہد عالم اورخصوصی بچے تھے جن کی خصوصی حوصلہ افزائی اورپزیرائی کی گئی ،مہمان خصوصی بریگیڈئیرمجاہد عالم پوزیش ہولڈر طلباء وطالبات اوردیگر کو انعامات سے نواز اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء وطالبا ت کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا انہوںنے کہا کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس انکو مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں یہ اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں