نیٹو امریکا جتنا اہم ہے‘ امریکی صدر جوجو بائیڈن

نیٹوسیکریٹری جنرل نے چین کی بین الاقوامی پالیسیوں کو اتحادیوں کیلئے چیلنج قرار دے دیا

منگل 15 جون 2021 11:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو امریکا جتنا اہم قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیٹو امریکا جتنا اہم ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) سربراہ اجلاس میں 29 سربراہانِ مملکت نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ اجلاس میں چین اور روس پر گفتگو ہوئی، چین کے دنیا پر بڑھتے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیٹو سربراہ اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے چین کو حریف قرار دیدیا۔فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ نیٹو فوجی اتحاد ہے، جبکہ چین سے تعلقات صرف فوجی نہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بدھ کو جینیوا میں ملاقات کریں گے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے چین کو موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ساتھ کام کرنے کی پیش کش کر دی۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے چین کی بین الاقوامی پالیسیوں کو اتحادیوں کیلئے چیلنج قرار دے دیا۔نیٹو سربراہ اجلاس میں سربراہانِ مملکت نے سیکیورٹی کو در پیش خطرات سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں