امریکا کی شمالی شام پر بمباری، 7شامی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک

منگل 26 مارچ 2024 22:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) امریکی فوج کی شمالی شام کے صوبے دیر الزور میں بمباری سے 7شامی فوجیوں سمیت 8افرادہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی فوج کی جانب سے شمالی شام کے صوبے دیر الزور میں بمباری کی گئی جس نتیجے میں7فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے۔گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں 19فوجی اور 13شہری زخمی ہوئے۔میڈیا کے مطابق دیر الزور میں رہائشی علاقوں اور فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے نجی اور سرکاری املاک کا نقصان بھی ہوا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں