امریکا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،چھ سیاح ہلاک

ہیلی کاپٹرحادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ، ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 24 جون 2022 15:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) امریکی ریاست ورجینیا کے مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ سیاح ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحوں کو لے جانا والا ویت نام کی جنگ کے زمانے کا ہیلی کاپٹر لوگن کانٹی کے پہاڑی علاقے میں گر گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

خوفناک آتشزدگی میں ہیلی کاپٹر میں موجود 6 سیاح بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

یہ ہیلی کاپٹر سیاحوں کی تشکیل دی گئی ایک دلچسپ تفریح کا حصہ تھا جس میں پرانے جنگی ہیلی کاپٹرز پر سیاحوں کو سیر کرائی جا رہی تھی۔تاحال ہیلی کاپٹرحادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ۔ ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ یہ ہیلی کاپٹر 1955 میں امریکی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے استعمال ہوتا تھا اور اس وقت ایک شخص کی نجی ملکیت میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں