ہوٹل کے دروازے پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، بائیڈن کو پچھلے دروازے سے اندر جانا پڑا

اتوار 28 اپریل 2024 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) امریکی صدارتی انتخابات سے قبل روایتی طور پر وائٹ ہاس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ہوٹل واشنگٹن ہلٹن میں عشائیہ رکھا گیا، اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم کی انتظامیہ نے پہلے سے ترتیب دیے گئے منصوبے کے مطابق ہوٹل کے باہر زبردست احتجاج کر کے اس موقع پر غزہ کے مظلوموں کی طرف توجہ دلائی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن کو شرکت کرنی تھی، لیکن ہوٹل کے دروازے پر بڑی تعداد میں موجود احتجاجی مظاہرین کے باعث انھیں ہوٹل کے پیچھے کے دروازے سے داخل ہونا پڑا۔ جو بائیڈن کے قافلے نے وائٹ ہاس سے واشنگٹن ہلٹن تک پچھلے برسوں کے برعکس ایک متبادل راستہ اختیار کیا، تاکہ مظاہرین کے ہجوم سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے باہر موجود مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کا علامتی مظاہرہ بھی کیا، مظاہرین نے کہا غزہ میں جنگ کے دوران 100 سے زیادہ صحافی قتل ہوئے، غزہ میں صحافیوں کے قتل عام کا کون حساب دے گا مظاہرین نے ہوٹل کی عمارت پر فلسطین کا جھنڈا بھی لگا دیا۔احتجاج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں اور دیگر عرب صحافیوں کی بڑی تعداد کی طرف توجہ دلانا ہے۔ تاہم جو بائیڈن نے اپنی 10 منٹ کی تقریر میں اسرائیل غزہ جنگ کا تذکرہ تک نہیں کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں