نواحی علاقہ دھار جاوہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2020 23:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) نواحی علاقہ دھار جاوہ مری میں رات کے تاریکی میں کئی ڈکیتیاں،ایک ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے افتیاز نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ رات دواور تین بجے کے دوران دو نامعلوم ڈاکو دھار جاوا کی ڈھوک ارواڑی کے رہائشی افتیاز عباسی کے گھر ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تو افتیاز عباسی جاگ گیا اور اس نے ڈاکو کو پہچان لیا تو ڈاکو نے فائر کھول دیا جو اس کے دل پر جا لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔

واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، اسی دوران دوسرے واقعہ میں 2 ڈاکو ڈھوک نڑال میں رہائش پذیر پبلک ہیلتھ مری کے ملازم نصیر عباسی کے گھر داخل ہوئے اور اس کو بھی اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی اس کے شور کرنے پر نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں