بھوربن:ٹوئنٹی 20ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہورہا ہے

جمعرات 14 مئی 2009 11:32

بھوربن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14مئی 2009 ء) ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے بھوربن میں شروع ہورہاہے۔ کیمپ انیس مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولرشعیب اختر جلدکی بیماری اور اوپنرسلمان بٹ والدکی علالت کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کررہے جبکہ آف اسپنرسعید اجمل بولنگ ایکشن چیک کرانے پرتھ گئے ہیں وہ اٹھارہ مئی کو کیمپ جوائن کریں گے۔ معاون کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھوربن کے پرفضااور بلندمقام پررننگ اور ایکسرسائز سے کھلاڑیوں کا اسٹیمنا بہتر ہوگااورکھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بھی بہتر ہوگی۔جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترنتائج کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک ضرور پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں