پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم کا پاٹنر سمجھتے ہیں ،پرائیویٹ سکولوں کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے‘بیرسٹر افتخار گیلانی

پرائیویٹ سیکٹر کی مشاورت سے شعبہ تعلیم میں ایک یکساں اور بہترین نظام لائیں گے ،مشاورت سے چھٹیوں کا قابل عمل کلینڈر بھی بنائیںگے

بدھ 4 مارچ 2020 17:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) وزیر تعلیم وایم سی ڈی پی بیرسڑ افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم کا پاٹنر سمجھتے ہیں ،پرائیویٹ سکولوں کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے ،پرائیویٹ سیکٹر کی مشاورت سے شعبہ تعلیم میں ایک یکساں اور بہترین نظام لائیں گے ،مشاورت سے چھٹیوں کا قابل عمل کلینڈر بھی بنائیںگے ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تعلیمی سرگرمیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،جہاں پر لاکھوں بچے زیر تعلیم ہیں ہمیں ان پر فخر ہے ،آپ کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن(ایپسکا ) ضلع مظفرآباد ،تحصیل مظفرآباد اور تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اشتیاق بخاری نے کی ،قبل ازیں بیرسڑ افتخار گیلانی نے نومنتخب عہدیداران سے اُن کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے مرکزی صدر آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سید اشتیا ق حسین بخاری ،افتخار بٹ،میڈم شیراز نوید،ارشاد اعوان ،شفیق بٹ،نشاد بٹ ،محسن بخاری ،حافظ امتیاز دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں افتخارکاظمی سمیت دیگر مہمان گرامی نے شرکت کی ۔مرکزی صدر آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سید اشتیاق بخار ی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسڑ افتخار گیلانی پرائیویٹ سیکٹر کے سفیر ہونے کا ثبوت دیا ،اسمبلی فلور پر کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروںکی سرگرمیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسئلے زمین وآسمان جیسے ہیں ،پرائیویٹ سیکٹر ضرورت مند بچوںکو آزادکشمیر بھر میں مفت تعلیم دے کر 80کروڑ سالانہ چیرٹی دے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر روزگار بھی فراہم کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ جو ادارے رجسٹرڈ نہیں وہ ادارے اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں ،45فیصد نمبرات کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ہمیں فخر ہے کہ ہمارے اداروں میں پڑھے لکھے نوجوان بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں،ہم جو کمی کوتاہی ہے اُسے دور کریں گے ،نشاد بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے علمی میدان میںجہاد کررہے ہیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات افتخار بٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا ،پرائیویٹ سیکٹر نے بڑا بوجھ اُٹھا رکھا ہے ،میڈیا ہماری پراگرس کو عوام کے سامنے لائے ،تحصیل مظفرآباد کی صدر میڈم شیراز نوید نے کہا کہ ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئیں ہیں اُن کو پوری کرینگے ،ارشاد اعوان نے کہا کہ ہم 30فیصد بزنس کے ساتھ 70فیصد تعلیم پر خرچ کررہے ہیں ،اس موقع پر مہمان خصوصی بیرسڑ افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کی نسبت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں ،مسائل حل کیے جائیں گے ،ایلیمنٹری بورڈ جیسے معاملے میں پرائیویٹ سیکٹر کی ہمیشہ حمایت کی اور ہمیشہ کرتے رہیں گے اور اس کا بہتر حل نکالیں گے ہم مل جل کر شعبہ تعلیم کو آگے لیکر جاناہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں