وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت

اتوار 28 اپریل 2024 18:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی جائیدادوں کو غیر قانونی طریقے سے جھوٹے بے بنیاد مقدمات کی بھینٹ چڑھانا بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی ذاتی اراضیات پر قبضہ جمانے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اقوام عالم بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے خلاف کی جانے والی تسلسل سے ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر مقبوضہ وادی میں رہنے والے کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ان کی سیاسی ، سماجی و مذہبی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب تحریک آزادی کشمیر اپنے حتمی انجام سے دوچار ہوگی اور کشمیری آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں