گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ریڑہ میں ہفتہ سپورٹس کا انعقاد

پیر 13 دسمبر 2021 17:08

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2021ء)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ریڑہ میں ہفتہ سپورٹس کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی،  کھیلوں کے تمام مقابلوں کے دوران طلبہ کا جوش وخروش قابل دید تھا ، طلبہ کے ساتھ اساتذہ کی شرکت نے ہفتہ سپورٹس کو چار چاند لگادیے،  تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ناظم تعلیمات سکولز سردار راشد تھے ، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ سردار عبدالعزیز، پرنسپل ادارہ سردار عتیق احمد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سردار خلیق الرحمن،مشتاق حیدر بانڈے،سردار عبید چغتائی،اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

  ڈویژنل ڈائریکٹر سردار راشد آزاد نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی جسمانی ،معاشرتی اور جذباتی نشونما کے لیے انتہائی ضروری ہے،  طلبہ کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیرمتوازن نشونما کا تصور ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کیے بغیر اعتدال پسند رویوں کا فروغ ممکن نہیں ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں