علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کی تاریخ میں 18اکتوبر تک توسیع

بدھ 12 اکتوبر 2022 22:13

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایڈمیشن کی تاریخ میں 18اکتوبر2022 تک لیٹ فیس کے بغیر توسیع کر دی گئی ۔ بدھ کو یونیورسٹی کی جانب سے جاری عاعلامیہ کے مطابق اس کے علاوہ فیز ٹو بی اے،بی ایس،بی ایڈاور ماسٹرز پروگرام کے امتحانات17 اکتوبر 2022سے شروع ہو رہے ہیں۔تمام طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ رولنمبر سلپ سی ایم ایس پورٹل سے پہلے سے دیے گے یوزر نیم اور پاسورڈ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کریں۔

(جاری ہے)

تاہم کسی قسم کے مسلہ کی صورت میں[email protected] پر ای میل کریں یا 05822960539پر رابطہ کریں یا ریجنل ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چند شر پسند عناصر کی جانب سے اداروں کو بد نام کرنے کی منفی سیاست اور پراپیگنڈا پرتوجہ نہ دی جائے۔ریجن کی طرف سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پالیسی اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طلباء وطالبات کو بروقت اطلاع دی جاتی ہے ایل ایم ایس پورٹل،اخبارات، ویب سایٹ اور ڈاک رجسٹری کے زریعے معلومات کی ترسیل کی جاتی ہے۔ تاہم یہ سٹوڈنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھیں۔ریجنل آفس بر وقت سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں