مظفرآباد میں لاقانونیت‘ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی پسند نا پسند کی بنیاد پر کیا جانے لگا

محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران اپنے من پسند اسٹیشنوں پر تعینات جبکہ چھوٹے ملازموں کوقر بانی کا بکرا بناکر تبادلے کئے گئے

جمعرات 19 جولائی 2018 14:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں لاقانونیت‘ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی پسند نا پسند کی بنیاد پر کیا جانے لگا ! محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران اپنے من پسند اسٹیشنوں پر تعینات جبکہ چھوٹے ملازموں کوقر بانی کا بکرا بناکر تبادلے کئے گئے ! اعلیٰ حکام کو مطمئن کرنے کیلئے سب اوکے کی رپورٹ ! جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،اونچی آواز میں میوزک لگانا روز کا معمول بن گیا ،کوئی روکنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد واحد ضلع ہے جہاں قانون تو بنائے جاتے ہیں وہ بھی آفیسرانوں کے دفتر کے اندر دفن ہوجاتے ہیں اُس پر عملدرآمد صرف پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ! مگر وہا ں نہ توحکومت کوئی دلچسپی رکھتی ہے،نہ ہی ضلعی انتظامیہ ! نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اے ایس آئی،سب انسپکٹرز،انسپکٹرز ، ڈی ایس پیز،ایس پیز ایک ضلع میں نہیں لگ سکتے جبکہ ایس ایچ او اپنے اسٹیشن پر تعینات نہیں ہوسکتا ! جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی کمشنر ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ضلع میں تعینات نہیں ہوسکتے مگر وہاں مظفرآباد میں اِن تمام احکامات کے دعوے ردی کی ٹوکری میں ڈال کر اپنے من پسند اسٹیشنوں پر آفیسران تعینات ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ دوسری جانب مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہوائی فائرنگ ،شادی بیاہ میں اونچی آواز میں میوزک لگانا،ناچ گانے پر مکمل پابندی عائد تھی وہاں گاڑیوں میں اونچی آواز میں میوزک ، ناچ گانا ، ہوائی فائرنگ روز کا معمول بن گیا ہے جس کے باعث رات کو آرام کرنے والے مریض، بوڑھے ،خواتین ،مرد او ربچوں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآبادفوری طور پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم کریں جبکہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جو آفیسران اپنے اپنے ضلع اور اسٹیشنوں پر تعینات ہیں اُنہیں تبدیل کرکے دوسروں کو موقع فراہم کیا جائے تاکہ شہر کے اندر امن کی صورتحال قائم رہ سکے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں