وزیر اعظم آزادکشمیر نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 16:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب ایس ایس پی آفس مظفرآباد میں منعقد ہوئی ، تقریب میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین ، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر ، سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سردار فہیم احمد عباسی ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سپیشل برانچ سردار گلفراز خان، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر طاہر محمود قریشی ، ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر لیاقت علی،ڈی آئی جی ریجن سردار الیاس خان ، ایس ایس پی ضلع مظفرآباد دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں