جامعہ کشمیر، مستحق طلبہ کی تعلیمی مشکلات کا خاتمہ ممکن بنائیں گے،

یو ایس ایڈکی جانب سے اسکالر شپس ملنے کے بعد طلبہ پر سکون ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، وائس چانسلرڈاکٹر کلیم عباسی

منگل 18 دسمبر 2018 20:26

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آزاد جموںوکشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا ہے کہ جامعہ کشمیر میں وسائل نہ رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، USAIDکی جانب سے اسکالر شپس ملنے کے بعد جہاں طلبہ کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی وہاں وہ پر سکون ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، اسکالر شپ پروگرام سے کم آمدنی والے والدین کا اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا خواب پورا ہو سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار رائیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے یونیورسٹی سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کے زیر اہتمام ٹیلنٹ گرومنگ ورکشاپ فار اسکالرزانڈر یو ایس ایڈ فنڈڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالر شپ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے ورکشاپ میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جامعہ کشمیر کے 99طلبہ اسکالر شپ سے استفادہ کر رہے ہیں، USAIDکے تحت 23.134ملین روپے ضرورت مند طلبہ کو تقسیم کیئے جا چکے ہیں، اس موقع پر پاکستان میں امریکی عوام کی جانب سے تعلیمی ترقی کیلئے بنائے گئے پراجیکٹ کے پروگرام کوارڈینٹر کے علاوہ جامعہ کشمیر کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد،ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس ڈاکٹر بشارت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مراد حسین بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکالر شپ کے حصول کے بعد پہلے سے بہتر انداز میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں اور ملک وملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے وطن عزیز کی ترقی میں نوجوان نسل کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی میں علم کی راہ میں رکاوٹوں کے باوجود جن لوگوں نے جہد مسلسل کی ،انہوں نے زمانے میں اپنا اور اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کیا، USAIDکی جانب سے مستحق اور ذہین طلبہ کو تعلیمی اخراجات میں معاونت یقینا ایک بڑا کام ہے ،جس پر ہم امریکی عوام کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس ڈاکٹر بشارت نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شریک وائس چانسلر اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ان طلبہ کیلئے تعلیم کے مواقع مہیا کیے جنکے پاس وسائل نہ تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں