ڈپٹی کمشنر مظفر آباد کی زیر صدارت اجلاس، اگلے ہفتے شروع ہونیوالے ’ہفتہ صفائی‘ مہم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 13:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنربدر منیر کی زیر صدارت اگلے ہفتہ سے شروع ہونے والے ’’ہفتہ صفائی مہم‘‘کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں خواجہ اعظم رسول ایڈمنسٹریٹر بلدیہ،شبیر عباسی چیف آفیسر بلدیہ،شفیق عباسی ڈائریکٹر EPA، عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبادسٹی، عمران نقوی رورل و پٹہکہ (نصیر آباد)،خواجہ عبدالوحید گنائی ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد، سید سجاد حسین شاہ میونسپل مجسٹریٹ مظفرآباد،جاوید احمدکار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، سردار ذولفقار علی ایڈیٹر روز نامہ سیاست،غلام مصطفی لالہ صدرمین بازار،خواجہ اویس خواجہ سٹاف آفیسر،ارشدحسین خواجہ ایڈمن آفیسر، عظمت قریشی ڈپٹی ڈی او مظفرآباد مبشر ایس ایم ایس،سید نوید حسن ،محمد پرویز قریشی سیر ت کمیٹی،محمد عارف اعوان اے ای او ہیڈ کواٹر مظفرآباد،شفق ملک محکمہ صحت،حنہ گل LHV-FPAP،محمد اکرم خان ACPOسوشل ویلفیئر،سید جواد صاحب صدربراق سکول،سید اشتیاق بخار ی مصطفائی سکول،ساجد نظیر قریشی الھدیٰ سکول،قاضی انیس الرحمان جنرل سیکرٹری امبور بازار،محمد اقبال چوہدری مرکزی صدر،APSCA،تنویر احمدصدر مٹن مارکیٹ، محمد عبدالغنی میونسپل کارپوریشن،امجداقبال ضلع کونسل،راجہ آصف خان صدر پولٹری ایسو سی ایشن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب نے مل کر صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے کامیا ب بنانا ہے۔ ہمیں اسطرح سے کام کرنا ہوگا کہ صیح معنوں میں ہمارا شہر صاف دکھائی دے۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں ہم نے چار زون زبنا کر اپنے تمام فیلڈ سٹاف اور مین پاور کو تقسیم کیا ہے۔ہفتہ صفائی مہم کا آغاز مورخہ 25فروری بروز پیر سے پریس کلب مظفرآباد سے کیاجائے گا۔

اس دوران سیاسی نمائندگان،علما ء کرام،وکلاء،صحافی حفرات،سوشل ورکرز،تمام مکاتب افکار کے لوگوں،طلباو طالبات اور تمام محکمہ جات کے آفیسران و اہلکاران کو اس مہم میں شامل ہونگے ۔اس دوران جہاں جہاں سے صفائی مکمل ہوتی جائے گی وہاں مچھر مار،کیڑے مار اور دیگر بیماریوں کے تدارک کے لیے سپرے کیے جانے کے علاوہ وہاں پودہ جات بھی لگائے جائیں گے۔صفائی مہم کے اختتام پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاران،طلبہ و طالبات اور سوشل ورکرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں