مظفرآباد ‘یکم مئی (عالمی یوم مزدوراں)72سالہ تاریخ میں پہلی بار منفرد اور بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری

جمعرات 18 اپریل 2019 17:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) یکم مئی (عالمی یوم مزدوراں)72سالہ تاریخ میں پہلی بار منفرد اور بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری،مظفرآباد میں کشمیر کلچرل بورڈ،اپنے مرکزی چیئرمین راجہ محمد عارف خان کی نگرانی میں اس موقع پر خصوصی کھیل ’’مزدورکی شام‘‘پیش کرے گا جس میں1886ء کے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ملک میں مزدوروں کے تلخ اوقات اور خستہ حالی کی بھی عکاسی کی جائے گی۔

اس موقع پر قومی یکجہتی پر مبنی مشہور ڈرامہ’’پاکستان کا بیٹا‘‘بھی پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے مستند ادارے کشمیر کلچرل بورڈ نے بہترین ڈرامے تخلیق کرنے والے ڈرامہ نگار اشتیاق احمد آتش کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ یوم مزدوراں کے حوالے سے نئے ترانے تخلیق کرنے کیلئے بھی مختلف شعرأ اور گلوکاروں نے بھی اپنا اپنا کام شرو کر دیا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ کشمیر کلچرل بورڈ اس بار بھی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ادارے کے بانی و چیف آرگنائزر سید علی اصغر معصوم اس پروگرام کے بھاری اخراجات پورے کرنے کیلئے مختلف بنکوں سول و سرکاری اداروں ور بزنس کیمیونٹی سے سپانسر حاصل کرنے کیلئے دن رات مصروف ہیں۔نئے خصوصی ڈرامے ’’مشدوروں کی شام‘‘کی کاسٹ میں معروف فنکار ایم بی لون کے علاوہ،نائلہ شاہزمان،انویشہ راجہ،عابد قریشی،سحروش راجہ ودیگر کے نام شامل ہیں ۔

جبکہ معروف گلوکار دلاور عباس اور شکیل بھی ان ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔نئے ترانوں میں متذکرہ گلوکاروں کے علاوہ آزادکشمیر کی معروف آوازیںنادر،عاشق بٹ،شان کشمیری،سجاد کشمیری اور راجہ انور اپنی آوازوں کا جادو جگائیں گے۔جبکہ پاکستان سے خصوصی طور پر اسمأ راجپوت کو بھی مدعو کر دیا گیا ہے۔یکم مئی کے اس پروگرام میں ہر طبقہ فکر اور کیمیونٹی کے لوگ ملازمین اور مزدور گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں