شاہراہ نیلم کی اٹھ مقام سے دودھنیال اور کیل سے تائوبٹ 57 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے ٹینڈر بکس کرلئے گئے

1 ارب32 کروڑ 68 لاکھ 32 ہزار 4 سو 98 روپے لاگت آئیگی ، منتخب ہونیوالی کمپنی عید کے فورا بعد کا م شروع کریگی

ہفتہ 18 مئی 2019 13:44

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) شاہراہ نیلم کی اٹھ مقام سے دودھنیال اور کیل سے تائوبٹ 57 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے ٹینڈر بکس کرلیے گئے،1 ارب32 کروڑ 68 لاکھ 32 ہزار 4 سو 98 روپے لاگت آئے گی ،اٹھ مقام سے دودھنیال سڑک کی تعمیر کیلئے 4 جبکہ کیل سے تائوبٹ کیلئے 7 فرموںنے حصہ لیا،عید الفطر کے فوراً بعد اہلیان نیلم کیلئے فائنل کمپنی کی خوشخبری محکمہ شاہرات دیگا،ٹینڈر بکس کے مزید 3 ہفتے بعد پراسس مکمل کرکے کام کاآغاز کیاجائیگا، بیڈنگ کمیٹی میں راجہ شبیر احمدایس ای چیئرمین، ماجداعوان ایکسین ممبر،سیکرٹری جبکہ سید انجم الحسن گیلانی ایکسین ممبر، سید کاشف گردیزی ایکسین ممبر ہونگے ،اٹھ مقام سے دودھنیال جن فرموںنے ٹینڈر ننگ میں حصہ لیا ان میں پی ٹی اے اسلام آباد، ZK -MAK-JV،JV TCC روانی کنسٹریکشن ، ایف ڈبلیواو اور کیل سے پھولاوئی پی ٹی اے اسلام آباد ، ZK-MAK-JV ، جے وی آئی سی سی روانی کنسٹریکشن ، ایم ایس واجد اقبال اینڈ کو، ایم ایس سردار الیا س JV عالم خان برادر ،ایم ایس اتحاد کنٹریکٹرجے وی تسلیم عباسی ، ایف ڈبلیواو نے ٹینڈر ننگ میں حصہ لیاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ شاہرات نیلم کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 14 مئی کو ہونے والی ٹینڈڑننگ میں مذکورہ کمپنیوں نے حصہ لیاہے جو مزید تین ہفتے پراسیس کے بعد مکمل کرکے فائنل کردیاجائیگاکہ کونسی کمپنی ٹھیکہ لینے میں کامیاب ہوئی یہ خوشخبری اہل نیلم عید کے فوراً بعد سنائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں