گڑھی دوپٹہ ا،محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف انجمن تاجران نے 7 جنوری کو پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی

اتوار 30 دسمبر 2012 20:56

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) گڑھی دوپٹہ اور گردونواح میں عرصہ دراز سے محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ نے 7 جنوری کو پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی ، تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی سمیت گڑھی دوپٹہ میں بھی محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز کیے جانے پر انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ حرکت میں آگئی ، صدر انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ نذیر احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات نے عرصہ درقاز سے ستم ظریقی کی انتہا کردی روزمرہ زندگی میں گڑھی دوپٹہ بازار میں کاروبار کی غرض سے آنیوالی تاجر برادری کی بڑی تعداد شدید تشویش میں مبتلا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل گڑھی دوپٹہ ڈویژن کیلئے اپنا چارج سنبھالنے والے ایکسین گڑھی دوپٹہ صرف اپنے آفس میں بیٹھے ہی ذمہ داریاں سرانجام دینگے لگے ، صدر انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ نے وزیر برقیات ، سیکرٹری برقیات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اگر چھ جنوری تک گڑھی دوپٹہ میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول مظفرآباد کے برابر نہ کیا گیا تو تاجر برادری سات جنوری کو پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں