میجر عدیل شہید اور سپاہی فرازشہید نے ملک کے دفاع پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:56

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر خان نے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے پاک آرمی کے آفیسرمیجر عدیل شہید اور سپاہی فرازشہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میجر عدیل شہید اور سپاہی فرازشہید کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں