مظفر آباد، محکمہ برقیات کی لاپرواہی ،اپرحسن گلیاں کا ٹرانسفارمر دو ہفتوں بعد بھی نصب نہ کیا جاسکا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) محکمہ برقیات کی لاپرواہی ،اپرحسن گلیاں کا ٹرانسفارمر دو ہفتوں بعد بھی نصب نہ کیا جاسکا ،ڈیڑھ سو گھرانوں کی600سو افراد اندھیروں میں رہنے پر مجبور ،چیف انجینئر اور ایکسین برقیات نوٹس لیںتفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے شہر کے نواحی علاقہ حسن گلیاں میں دوہفتوں سے ٹرانسفارمر خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل معطل ہے محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر لانے کے بعد دوبارہ لگانا بھول گئے ،حسن گلیاں کے 600افراد گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ،برقیات کے ہلکاروں نے ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر عوام علاقہ سے 20ہزار مانگ لیے ،عدم ادائیگی پر ٹرانسفارمر کی مرمت اور دوبارہ تصب کرنے سے انکار کر دیا ہے ایس ڈی او برقیات سٹی محسن میر کی ہدایت پر عوام سے رقم کی وصولی ہونے تک اہلکاروں نے ٹرانسفارمر نصب کرنے انکار کردیا ہے عوام علاقہ نے چیف انجینئر اور ایکسین اور ایکسین برقیات مظفرآباد فوری نوٹس لینے اور ایس ڈی او کی بھتہ وصولی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں