وزیر اعظم آزادکشمیر نے چھتر کلاس میں سیاحوں کی تفریح کیلئے فاریسٹ ریکریشنل پارک بھروڑہ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے جمعہ کے روز چھتر کلاس میں سیاحوں کی تفریح کیلئے فاریسٹ ریکریشنل پارک بھروڑہ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، وزیر اوقاف راجہ محمد عبدالقیوم خان ، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ودیگر بھی موجود تھے۔ فاریسٹ ریکریشنل پارک بھروڑہ145ایکڑ رقبہ پر قائم کیا گیا ہے ۔ اس کی تعمیر پر14کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ اس پارک کے ساتھ700گاڑیوں کیلئے پارکنگ بھی بنائی گئی ہے جبکہ کیفے ٹیریا سمیت تمام دیگر سہولیا ت بھی موجود ہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں