آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا سرانجام خان کی وفات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2020 21:45

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل سینئر رہنماء سرانجام خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پارٹی کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک نڈر رہنماء اور پارٹی کے وفادار لیڈر تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں