مظفرآباد میں تعلیمی ادارے 10 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جامعہ کشمیر، میڈیکل کالج 50فیصد حاضری کے ساتھ انتظامی معاملات کیلئے کھولنے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن

پیر 26 اپریل 2021 16:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) مظفرآباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تعلیمی ادارے 10 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کشمیر، میڈیکل کالج 50فیصد حاضری کے ساتھ انتظامی معاملات کیلئے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ضلع میں سرکاری و نجی اسکول، ٹیوشن سینٹر 26اپریل سی10مئی تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوارکو بند رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں