ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر چھوٹا فلڈ بند خان گڑھ پر ناجائز قابضین سے بند کی قیمتی اراضی کو واگزار کرا لیا گیا

منگل 30 نومبر 2021 23:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر چھوٹا فلڈ بند خان گڑھ پر ناجائز قابضین سے بند کی قیمتی اراضی کو واگزار کرا لیا گیا، ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ اور محمد شکیل قریشی نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ چھوٹا فلڈ بند خان گڑھ پر ناجائز قابضین نے قبضہ کر کے اس پر نہ صرف مکانات تعمیر کر رکھے ہیں بلکہ گزر گاہ بھی تنگ کردی ہے، جبکہ فلڈ بند کو بھی خطرہ ہے، جس پر ہائی کورٹ ملتان بنچ نے مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کو قبضہ واگزار کرانے کا حکم دیا، چنانچہ ایس ڈی او انہار مظفرگڑھ، ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ، تحصیل دار چودھری شکیل احمد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلڈ بند خان گڑھ پہنچ کر چھوٹا بند ناجائز قابضین سے واگزار کرا دیا اور ناجائز بنائے گئے مکانات کو گرا دیا، ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں