آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور اسلامک ریلیف کے مابین ٹرمزآف پارٹنرشپ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 21:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیاور اسلامک ریلیف کے مابین ٹرمزآف پارٹنرشپ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد VTI مظفرآباد میں کیا گیا۔ ٹرمز آف پارٹنر شپ پر اسلامک ریلیف کی جانب سے ایریا انچارج ذیشان مقبول اور ٹیوٹا کی جانب سے پرنسپل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مظفرآباد زاہد علی قمر نے دستخط کئے۔

اس موقع پر چیئرمین اتھارٹی چوہدری محمد فرید نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ اسلامک ریلیف کے نمائندگان اور TEVTA کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس معاہدہ کا بنیادی مقصد یتیم اور بے سہارا خاندانوں کے افراد کو ہنرمندی کی تربیت دے کر بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلامک ریلیف کی طرف سے ایریا انچارج ذیشان مقبول نے اسلامک ریلیف کے حوالہ سے آزادکشمیر اور بالخصوص مظفرآباد میں پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا اور AJKTEVTA حکام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے چیئرمین AJKTEVTA چوہدری محمد فرید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسائل اور بے روزگاری سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک ہی حل ہے کہ ہم نوجوان نسل اور بے روزگار لوگوں کو ہنرمندی کی طرف راغب کریں تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہنرمندی کی مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لئے روزگار کے ذرائع پید ا کرسکیں۔آخر میں چیئرمین TEVTA نے اسلامک ریلیف کے حکام کو اس کاوش پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور TEVTAکی جانب سے مکمل طور پر تعاون کا یقین دلایا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں