اینٹی نارکوٹکس کورٹ مظفرآباد نے جرم 9C کے تین بڑے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

پیر 29 اپریل 2024 22:37

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) عدالت ایڈیشنل سیشن جج/اینٹی نارکوٹکس کورٹ مظفرآباد نے جرم 9C کے تین بڑے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔دو ملزمان کو مختلف سزائیں اور جرمانہ جبکہ ایک کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منشیات کے تین بڑے مقدمات میں ملوث وقار گیلانی، سلیم سلطان اور وسیم عرف (بنٹا) کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وقار گیلانی کو 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ،ملزم سلیم سلطان کو 4سال سزا اور 20 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم محمد وسیم عرف بنٹا کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ متذکرہ بالا مقدمات میں فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد غضنفر خان نے سنایا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں