سینئر بیورو کریٹ مسعود الرحمن کمشنر مظفرآبات ڈویژن تعینات،پنشنرز ایسوس ایشن کا خیر مقدم

منگل 30 اپریل 2024 13:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سینئر بیورو کریٹ مسعود الرحمن کی بطور کمشنر مظفرآباد ڈویژن تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک انتہائی قابل ، باصلاحیت ، عوام دوست آفیسر کو کمشنر مظفرآباد ڈویژن تعینات کر کے بڑا اقدام کیا ہے ، مسعود الرحمن اس سے قبل ڈی سی مظفرآباد تعیناتی کے دوران ڈویژن ہذا میں بڑے ترقیاتی پراجیکٹ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا اور بڑے بڑے عوامی مسائل حل کروائے مگر اس وقت کی حکومت کے اندر سے ایک مافیا نے انہیں تبدیل کروا کر وہ تمام منصوبے جن پر کام ہو رہا تھا وہ یا تو ختم کر دئیے گئے یا سست روی کا شکار ہوئے ، توقع ہے مسعود الرحمن اپنی تعیناتی کے دوران جاریہ عوامی منصوبہ جات کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہار پنشنرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنمائوں مظفر حسین منہاس ، محبوب احمد اعوان، چوہدری نیاز احمد اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں