شدید بارشوں کی وجہ سے نیلم ویلی روڈ بند،اپر نیلم ویلی میں بجلی بھی منقطع،درجنوں گاڑیاں بھی لینڈ سلائڈنگ میں پھنس گئیں

پیر 29 اپریل 2024 18:16

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) نیلم ویلی میں گذشتہ ہفتے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال جاری ہے ،جاگراں، نگدر کارکہ، لوات بالا میں 01/02 انچ شاردہ ، سرگن 3/4 انچ ، کیل اور تاوبٹ میں 07/08/ انچ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ باقی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مین شاہراہ نیلم پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور بھاری پتھر گر رہے ہیں جس وجہ سے مین شاہراہ نیلم ٹریفک کے لیے سیماری، باٹا، چک مقام ،دواریاں دودہنیال ، چانگن اور شیخ بیلہ کے مقام سے بند ہے ،کو بحال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بالائی نیلم ویلی میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس وقت تک ابتدائی رپورٹ /معلومات کے مطابق 10 سے زائد مکانات (نگدر، کارکہ، منہاں ، میتاں والی سیری ، دواریاں سیری سالخلہ اور کیل کتل ڈھارہ)بوجہ لینڈ سلائیڈنگ گر کر تباہ ہوگئے جبکہ سیاح حضرات کی 02 گاڑیوں پر پتھر آ کر گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔ جملہ ریسکیو سروس کے ادارہ جات کو پہلے سے ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے۔ موسم صاف ہونے پر باقی ماندہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا جائے گا ۔ندی ، نالوں اور دریائے نیلم میں معمول سے زیادہ پانی ہے تاہم خطرے والی کوئی بات نہیں دریا کے کناروں پر لکڑی پکڑے وغیرہ پر دفعہ 144نافذالعمل ہے۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں