کچھ سازشی عناصر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام ترین کوشش کر رہے ہیں،سردار جاوید ایوب

آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی علامت ہیں ملکی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آصف علی زرداری نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر وائلڈ لائف وفشریز،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب خان سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما ظاہر لطیف سلہریا کی اہم ملاقات،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد جاوید ایوب خان نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی علامت ہیں ملکی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آصف علی زرداری نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ تاریخی خطاب کیا آج کچھ سازشی عناصر مرد حر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام ترین کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار محمد جاوید ایوب خان نے کہا کہ ماضی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں کئے گئے فیصلوں نے ایک تاریخ رقم کی صوبوں کو خودمختاری،این ایف سی ایوارڈ،آغاز بلوچستان حقوق،صوبہ خیبرپختونخواہ کو پہچان،پارلیمنٹ کو تمام آئینی اختیارات کی منتقلی صدر مملکت آصف علی زرداری کے اہم ترین کارنامے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ اور شہناہ سیاست اور پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ان شاء اللہ پاکستان اب صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے جلد عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں