یکم مئی اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دے کر اپنی انفرادیت اور برتری ثابت کی ہے، سردارعتیق احمد خان

منگل 30 اپریل 2024 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کی عظمت کے آگے سر تسلیم کرنے کادن ہے ۔معاشرے کے ہر طبقے کی طرح اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دے کر اپنی انفرادیت اور برتری ثابت کی ہے۔

(جاری ہے)

یوم مئی لیبر ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کے بعد جدید دنیا نے محنت کشوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی مگر اسلام نے محنت کرنے والے خدا کادوست کہہ کرہاتھ سے کام کرنے والوں کو بے مثال عزت اور توقیر سے نوازا ہے۔

اسلام نے معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کی حمایت کی ہے۔خواتین بچوں ،بزرگوں کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے حق کادفاع بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اور ہاتھ سے کام کرنے والے طبقات اپنے خون پسینے سے قوموں کی ترقی کی داستان لکھتے ہیں انہیں احترام دیا جاناچاہیے۔ یہ کام محض قوانین سے ممکن نہیں اس کے لئے ذہنوں اور دلوں کو بدلنا ہوگا اس معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی کوئی بھی ملک ہنر مند اور محنتی افراد کے بغیر ترقی کاسفر طے نہیں کرسکتا

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں