پاکستانی پرچم ہماری عزت اور آبرو کی علامت ،تقدس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سردار عتیق احمد

تحریک الحاق پاکستان درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے ،مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے،آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کا بازوئے شمشیر زن اور دفاعی حصار ہیں ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 17 مئی 2024 23:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان مظفرآباد پنچ گئے کوہالہ کے مقام پر مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید اور مسلم کانفرنس مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر عبد الجبار عباسی ، سردار منیر عباسی، راجہ ناہید، مظہر عباسی، سیماب عباسی، شیراز عباسی، فہیم عباسی، مبشر عباسی اور دیگر مسلم کانفرنسی کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

عمرہ کی ادائیگی اور عالم رابطہ اسلام کے سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت اور مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اپنانا پر کارکنان مسلم کانفرنس نے انہیں سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔اس سے قبل مرکزی چیف آرگنائزر ثاقب مجید نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر پاکستان کا پرچم لہرا کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس امر پر صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے راجہ ثاقب مجید اور انکی پوری ٹیم کو کوہالہ میں پاکستان کی پرچم کشائی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی پرچم ہماری عزت اور آبرو کی علامت ہے۔

اس کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی منزل مقصود ہے۔تحریک الحاق پاکستان درحقیقت ہے ہی تحریک تکمیل پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام ہے اور ہم اپنے اسلاف کے متعین کردہ راستے نظریے الحاق پاکستان پر پوری طرح کاربند ہیں۔تحریک آزادی اور نظریے الحاق پاکستان کے لیے مسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوان کو شہید کیا جاتا ہے آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کا بازوئے شمشیر زن اور دفاعی حصار ہیں یہاں کے عوام نے ہر کشیدگی اور جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کر کے اپنا کردار ادا کیا ہے۔کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بعدازاں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں دھان گلی کے مقام پر مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر عبد الجبار عباسی کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور جبار عباسی سمیت دیگر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں