رجسٹرارآزادجموں وکشمیر عدالت العظمیٰ نے سپریم کورٹ کے غیر جریدہ ملازمین سے اپنے فرائض منصبی ، محنت ، دیانت اور خلوص نیت سے سرانجام دینے کیلئے حلف لیا

منگل 28 فروری 2017 13:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) رجسٹرارآزادجموں وکشمیر عدالت العظمیٰ چوہدری ریاض احمد نے آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے غیر جریدہ ملازمین سے اپنے فرائض منصبی ، محنت ، دیانت اور خلوص نیت سے سرانجام دینے کے لئے منگل کے روز سپریم کورٹ میں حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب سپریم میں منعقد ہوئی ۔ حلف برداری کی تقریب میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں