مظفرآباد، ناظم اعلیٰ تعلیم نسواں حاجرہ خاتون کو گریڈ 20 میں ترقی

پیر 15 اکتوبر 2018 20:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) ناظم اعلیٰ تعلیم نسواں حاجرہ خاتون کو گریڈ 20مل گیا ،سلیکشن بورڈ نمبر ایک کی سفارشات پر محکمہ سروسز سے نوٹی فکیشن جاری ،سٹیٹ کمشنر گرل گائیڈز ایسوسی ایشن حاجرہ خاتون گزشتہ ایک سال سے ناظم اعلیٰ نسواں کی اسامی پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں ،انھوں نے محکمہ تعلیم اور گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کو فعال بنانے میں جاندار کردار ادا کیا ،دریں اثنا گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سٹیٹ برانچ کے ذمہ داران نے حاجرہ خاتون کو گریڈ 20ملنے پر مبارک باد دی ہے۔۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں