ضلع نیلم میں پولیو ویکسین ،وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:30

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ضلع نیلم میں پولیو ویکسین ،وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔ ضلع بھر میں انسدادپولیومہم16دسمبر سے شروع ہو گی جو کہ 20دسمبر تک جاری رہے گی۔پولیومہم کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے بارے میں میڈیا کوبریفنگ دی ۔

مہم کے دوران پولیو قطروں کی وائل اور کیپسول کاخول جمع کرنے کی ہدایت تاکہ شفاف انداز میںتمام بچوں کوپولیو ویکسین ،وٹامن اے کے قطرے پلائے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ گھر گھر انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں عملہ صبح 9 سے رات ٌ11بجے تک موجود رہے گا ۔

(جاری ہے)

ضلع نیلم کی کل آبادی میں سے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک بچوں کی تعداد 33709ہے ۔

2 تحصیلیں 9یونین کونسلیں اور ایک ٹاؤن کمیٹی ہے۔ پولیو مہم کے دوران ضلعی سطح پر کل 141 موبائل ٹیمیں، 8 ٹرانزٹ پوائنٹس(بس اڈی) اور29 مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 4 سپروائزر 41 ایریا انچارج اور 1 فوکل پرسن فیلڈ میں پولیو ٹیم کی نگرانی کرینگے ۔ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم 20دسمبر تک جاری رہے گی۔پولیومہم کاباقاعدہ افتتاح ڈی ایچ او آفس اٹھ مقام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی ،ایم ایس جھمرمبشر،ڈی ایس پی سردارظہیر ،ڈی ای او مردانہ خواجہ جاوید مقبول،نائب تحصیلدار راجہ فرمان علی ،اے ڈی صحت مبشر گیلانی،صحافی راجہ ساجد نے بچوںکوپولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلاکر مہم کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹریننگ سمیراگل،فووکل پرسن پولیوخواجہ ضیاء الدین،ٹی ٹی ایس عاطف نذیر ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں