مظفرگڑھ، تیز رفتار کار الٹنے سے تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی

ہفتہ 17 اگست 2019 15:24

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈیرہ غازی خان روڈ، تھرمل بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کار مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں