مظفرگڑھ کینال میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکرگرگئی،چار کو ریسکیو کر لیا گیا،ایک خاتون کی تلاش جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:28

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق کوٹ ادو روڈ پر مظفرگڑھ کینال ( نہر) میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکرگرگئی، جس پر دو بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے، جن میں سے دو بچوں، ایک مرد اور خاتون کو فوری نکال لیا گیا،جبکہ ایک خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں