مظفرگڑھ،پتل موڑ پر ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر فائرنگ سے دوکاندار زخمی،ڈاکو فرار

منگل 21 جون 2022 18:26

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) پتل موڑ پر ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر فائرنگ سے دوکاندار زخمی،ڈاکو فرار۔زخمی دوکاندار اصغر شاہ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پتل منڈا میں 3 مسلح ڈاکو اس کی دوکان میں دوکان میں داخل ہوئے مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی دوکاندار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں آئے روز ڈکیتیوں اور مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ نے شہریوں اور تاجروں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ دو یوم قبل بھی تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت پر سجاد حسین مشوری نامی نوجوان ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں