پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رانا محمد فیاض کی اپنے آبائی علاقے آمد پر پرتپاک استقبال

بدھ 18 اکتوبر 2023 16:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2023ء) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رانا محمد فیاض کی اپنے آبائی علاقے آمد پر پرتپاک استقبال اور معززین علاقہ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیاہے، تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر رانا محمد فیاض کا ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے جتوئی میں آمد پر معززین علاقہ اور شہریوں نے ان کا قومی ہیرو کی طرح پرجوش استقبال کیا،انہیں ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاسٹ ٹائم ایشیا کپ میں پاکستان کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے انڈین وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو فائنل میں شکست دی تھی،لیکن اس بار ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کو شروع میں ہی ہرا کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کرا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کےلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس مرتبہ ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف میچ میں انہیں بیسٹ باولر اور مین آف دی میچ ڈکلیئر کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں کہ انڈیا کے خلاف میچ میں قوم کے جذبات کچھ الگ طرح کے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے ہی جذبہ سے کھیل کر انہوں نے انڈیا کو شکست سے دوچار کیا ہے،معززین علاقہ اور شہریوں نے ملک و قوم اور علاقے کا نام روشن کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں