آٹھویں تھل جیپ ریلی 9 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی

منگل 7 نومبر 2023 14:41

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2023ء) 8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا انعقاد،9 سے 12 نومبر تک ہو گامیگا سپورٹس ایونٹ تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ کی پہچان بن چکی ہے،ضلع مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے ریگزاروں میں تھل جیپ ریلی کا میلہ سجے گا، جس میں ملک بھر کے معروف ڈرائیور حصہ لیں گے خواتین ڈرائیور بھی تھل جیپ ریلی میں حصہ لیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو عابدہ فرید فوکل پرسن کے مطابق 9 نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور 10 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا جس کا کل ٹریک 3 کلومیٹر پر مشتمل ہو گا،11 نومبر کو سٹاک کیٹگری کا مقابلہ ہو گا اور12 نومبر کو موڈیفائڈ گاڑیوں کے مقابلے ہونگے ٹریک کا کل فاصلہ 180 کلو میٹر طویل ہے،اس کے علاؤہ موٹر بائیک کا بھی مقابلہ ہو گا، جس کا کل ٹریک 3 کلومیٹر طویل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں