ننکانہ صاحب :دریائے راوی میں کشتی کے حادثے میں4 بچےڈوب گئے

بچو ںمیں 3بھائی اور 1بہن شامل،ڈپٹی کمشنر نے چاروں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دیں، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 15 مئی 2022 18:54

ننکانہ صاحب :دریائے راوی میں کشتی کے حادثے میں4 بچےڈوب گئے
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 15مئی 2022) ننکانہ صاحب میں انتہائی افسوسناک حادثہ، دریائے راوی میں کشتی کے حادثے میں4 بچےڈوب گئے، بچو ںمیں 3بھائی اور 1بہن شامل۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 بچےڈوب گئے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے مطابق چاروں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں واٹر سرچ آپریشن کررہی ہیں اور ان کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رہےگا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں پانی بھرنےکی وجہ سے 8 افرادنے دریا میں چھلانگ لگائی جن میں سے 4 افرادکو بچالیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دریائے راوی میں ڈوبنے والے بچوں میں 3 بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ ڈوبنے والوں میں 12 سال کی نور فاطمہ،9 سال کاجواد، 6 سال کا ایان اور 5 سال کا ارسلان شامل ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں